صفحہ داخلہ

مرکز علوم اسلامیہ — خادگزئی

الحمدللہ! مرکز علوم اسلامیہ میں ہر سال ملک بھر سے سینکڑوں طلباء و طالبات دینی تعلیم، حفظِ قرآن، تجوید، اور علومِ شریعہ کے حصول کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ ادارہ کا مقصد صرف تعلیم دینا ہی نہیں بلکہ طلبہ و طالبات کی اخلاقی، روحانی اور فکری تربیت بھی کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے لیے بہترین مسلمان، باعمل عالم، اور خادمِ دین بن سکیں۔

 

داخلہ کے عمومی اصول

داخلہ تمام طلبہ کے لیے مکمل طور پر مفت ہے۔

صرف انہی طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا جو فارم مکمل اور درست طریقے سے پُر کریں۔

داخلہ فارم کے ساتھ درج ذیل دستاویزات منسلک ہونا ضروری ہیں:

دو عدد حالیہ تصاویرشناختی کارڈ یا فارم-ب کی فوٹو کاپیسابقہ مدرسے کا سرٹیفکیٹ (اگر موجود ہو)

ہر طالبعلم کو ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔

بغیر اطلاع کے غیر حاضری، یا خود سے ادارہ چھوڑنا ناقابلِ قبول ہوگا۔

شعبہ جات

ناظرہ قرآن
حفظِ قرآن کریم
تجوید و قراءت
درسِ نظامی (عالم کورس)

داخلہ کا طریقۂ کار

نیچے دیا گیا بٹن دبائیں اور آن لائن فارم مکمل کریں۔

تمام مطلوبہ معلومات اور دستاویزات مہیا کریں۔

فارم جمع کروانے کے بعد ادارہ کی انتظامیہ آپ سے رابطہ کرے گی۔

داخلہ منظور ہونے کی صورت میں آپ کو رسمی اطلاع دی جائے گی۔

Scroll to Top
کال ملائیں