شہادۃ العالیہ اور دیگر درجات کے طلباء کے لیے ضروری ہے کہ داخلہ فارم میں مکمل معلومات درج کریں۔
کوئی بھی طالبعلم اپنی مرضی سے ادارہ چھوڑنے یا بغیر اجازت ادارہ سے غیر حاضر ہونے کا مجاز نہیں ہوگا۔
نیز ادارہ میں سالانہ امتحانات کے بعد ہی رزلٹ اور اسناد دی جائیں گی۔
انتظامیہ کی طرف سے اوقات میں مقررہ اوقات کی پابندی لازمی ہوگی۔
چھٹی حاصل کرنے کے لیے ناظم تعلیمات سے تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔
ادارہ کے طے کردہ اُصول و ضوابط کی پابندی کرنا ہر طالب علم کے لئے لازمی ہے۔
غیر حاضر رہنے والے طالبعلم کو 10 دن کے بعد فارغ کر دیا جائے گا۔
ادارہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور مکمل پابندی کا وعدہ کرے۔
طلباء سال بھر میں کم از کم 80 فیصد حاضری لازم ہے۔
جس طالب علم کا اخلاق خراب ہو یا کسی بدعقیدگی کا مظاہرہ کرے، اس کو ادارہ سے نکال دیا جائے گا۔
امتحانات میں کامیابی کے بغیر اگلی کلاس میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔