مرکز علوم اسلامیہ اپنے طلباء کو ایک منظم، معیاری اور جامع دینی تعلیمی نظام فراہم کرتا ہے جس کا مقصد علم کے ساتھ ساتھ عمل، تربیت اور کردار سازی ہے۔ ہمارا نصاب قدیم و جدید علوم کا حسین امتزاج ہے جو طلباء کو علمی پختگی، فکری وسعت اور روحانی بلندی عطا کرتا ہے۔
ادارہ میں مختلف درجات کے دینی کورسز کروائے جاتے ہیں، جن میں شامل ہیں:
بچوں کو تجوید کے اصولوں کے مطابق قاعدہ، سورتیں اور مکمل قرآنِ مجید پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔ صوتی ادائیگی، مخارج اور وقف و ابتدا پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
قرآنِ کریم کو حفظ کروانے کے لیے ایک پرامن اور منظم نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ روزانہ سبق، دہرائی، اور نظر ثانی کا باقاعدہ نظام موجود ہے۔ ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو ہی داخلہ دیا جاتا ہے۔
8 سالہ معیاری کورس جس میں درج ذیل مضامین شامل ہیں:
وہ طلبہ جو قرآنِ پاک کی خوبصورت قراءت سیکھنا چاہتے ہیں، ان کے لیے تجوید و قراءت کا خاص شعبہ قائم ہے جہاں قراء کرام کے زیر تربیت علم دیا جاتا ہے۔
ہمارے اساتذہ نہ صرف علمی اعتبار سے ماہر اور فاضل ہوتے ہیں بلکہ تربیتی و روحانی لحاظ سے بھی طلبہ کے لیے مثالی کردار رکھتے ہیں۔ ہر معلم اپنی ذمہ داری کو دینی خدمت سمجھ کر ادا کرتا ہے۔
ادارہ ایک خاموش، پرامن اور دینی ماحول فراہم کرتا ہے جہاں طلبہ یکسوئی سے علم حاصل کرتے ہیں۔ ہر کلاس میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور طلبہ کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جاتا ہے۔